وہاٹس ایپ نے آخر کار اینڈرائیڈ یوزرس کے لئے پن چیٹ فیچر لانچ کر دیا ہے۔
چند ہفتے قبل اسے اینڈرائیڈ بیٹا یوزرس کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ نئے فیچر
کے ذریعہ واٹس اپ یوزرس اپنی پسندیدہ چیٹ کو 'پن ٹو ٹاپ کر سکتے ہیں، یعنی
چیٹ لسٹ میں یہ سب سے اوپر نظر آتا رہے گا۔ یوزرس 3 نمبرات کو 'پن ٹو ٹاپ
میں رکھ سکتے ہیں۔
وہاٹس ایپ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پسندیدہ نمبرات کی چیٹ دیکھنے کے
لئے یوزرس کو طویل فہرست کھنگالنی نہیں پڑے گی۔ پن چیٹ کے ذریعے اپنے دوست
یا فیملی ممبرس کے نمبرات کو پن ٹو ٹاپ کر سکتے ہیں۔ یوزرس زیادہ سے زیادہ
تین نمبرات یا گروپس کو پن
ٹو ٹاپ کر سکتے ہیں۔
پن ٹو ٹاپ آپشن کے علاوہ وہاٹس ایپ یوزرس کو ڈیلیٹ، میوٹ اور آرکائیو بھی نظر آئے گا۔
اس فیچر کا استعمال کرنا انتہائی آسان ہے۔ کسی بھی چیٹ کو اپنی چیٹ لسٹ
میں سب سے اوپر رکھنے کے لئے اس تھوڑی دیر تک دبا کر رکھناہوگا، اس کے بعد
سب سے اوپر پن کا ایک آئکن نظر آئے گا، اس آئکن پر ٹچ کرتے ہی چیٹ پن ٹو
ٹاپ ہو جائے گا۔
علاوہ ازین اگر کسی دوست کی طرف سے آپ کی بہت زیادہ بات ہوتی ہے تو آپ اس
چیٹ کو شارٹ کٹ کے طور پر آپ کے فون کے ہوم اسکرین پر بھی رکھ سکتے ہیں۔
اس سے ان کی وہاٹس ایپ ڈی پی کا ایک آئکن آپ کی ہوم اسکرین پر نظر آئے
گا۔